21 جنوری 2013 - 20:30

شام کے وزیر دفاع نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں عربوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے اور امریکہ، اسرائیل ، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک اور نابود کرکے شامی قوم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

ابنا: شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں عربوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے اور امریکہ، اسرائیل ، ترکی و سعودی عرب اور قطر کے حمایتی تمام دہشت گردوں کو ہلاک اور نابود کرکے شامی قوم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔انھوں نے فوج کے ایک لشکر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ شام ہی وہ ملک ہے جو فلسطین کی آزادی اور مقبوضہ عرب علاقوں کو ازاد کرانے کی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور شام کی اسی جد وجہد کو ناکام بنانے کے لئے اس کے خلاف دہشت گردی کا جال بچھایا گیا ہے لیکن شام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دم لےگا اور شامی فوج مسلح دہشت گردوں کو نابود کرکے شامی عوام کو کامیابی سے ہمکنار کرےگی۔ شامی وزیر دفاع نے کہا دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور شامی فوج کے مقابلے میں ناکامی کے بعد اب وہ عوام کو اپنے بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ شامی فوج نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں  شامی فوج نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور اردن کے درجنوں فوجیوں کو بھی دہشت گردوں کے ہمراہ لڑتے ہوئے گرفتارکیا ہے۔

.......

/169